wifaq maqasid

٭ قرآن و سنت پر مبنی دینی علوم کی تدریس کے سلسلہ میں سہولتیں بہم پہنچانا۔

٭ ملحقہ مدارس و جامعات کے لئے جامع نصاب تعلیم مرتب کرنا اور اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا۔

٭ دینی مدارس و جامعات کو باہم مربوط و متحد کرنا اور ایک نظم کا پابند کرنا۔

٭ ملحقہ مدارس و جامعات کے تمام تعلیمی مراحل ( ثانویہ عامہ ، ثانویہ خاصہ ، عالیہ ، عالمیہ اور حفظ و تجوید اور قراء ات ) کے امتحانات کا انعقاد کرنا اور کامیاب طلبہ کو اسناد جاری کرنا ۔

٭ ملحقہ مدارس و جامعات کے مفادات کا تحفظ کرنا ۔

٭ اہم موضوعات پر علمی و تحقیقی مقالات اور کتب تیار کروانا اور ان کی طباعت کا اہتمام کرنا ۔

٭ اساتذہ کے لئے تربیتی کورسز کا اہتمام کرنا اور طلبہ کی اصلاح و تربیت کے لئے اقدام کرنا ۔

٭ ذہین اور محنتی طلبہ کی اعلی تعلیم کے لئے ملکی اور غیر ملکی جامعات میں سکالر شپ کے حصول کے لئے کوشش کرنا ۔

٭ دینی مدارس و جامعات کی تاسیس کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے مسلسل اور مؤثر اقدامات کرنا ۔