آج کے نو نہال مستقبل میں قوم کے معمار ہوتے ہیں، اگر ان کی تعلیم وتربیت صحیح اور درست نہج پر کی جائے تو ایک روشن اور درخشان مستقبل کی امید کی جا سکتی ہے۔ تعلیم وتربیت کا صحیح منہج وہی ہے جس سے معلم اخلاق صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اﷲتعالی عنھم کی اور انہوں نے آنے والی نسل کی تربیت کی۔ الحمد ﷲ وفاق المدارس السلفیۃ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دیگر شعبہ ہائے حیات کی طرح تعلیم وتربیت کے میدان میں بھی جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ خیر القرون سلف صالحین کے منہج کا حامل ہے۔ بہتریں نصاب تعلیم وہ ہوتا ہے جو اپنے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو، وفاق المدارس السلفیۃ پاکستان وقتا ًفوقتاً ماہرین تعلیم، علماء کرام اور دانشوروں کی آراء وتجاویز کی روشنی میں نصاب تعلیم میں تبدیلی عمل میں لاتا رہتا ہے۔
٭ قرآن و سنت پر مبنی دینی علوم کی تدریس کے سلسلہ میں سہولتیں بہم پہنچانا۔ ٭ ملحقہ مدارس وجامعات کے لئے جامع نصاب تعلیم مرتب کرنا اور اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا۔ ٭دینی مدارس وجامعات کو باہم مربوط ومتحد کرنا اور ایک نظم کا پابند کرنا۔ ٭ ملحقہ مدارس وجامعات کے تمام تعلیمی مراحل ( ثانویہ عامہ، ثانویہ خاصہ، عالیہ، عالمیہ اور حفظ وتجوید اور قراء ات) کے امتحانات کا انعقاد کرنا اور کامیاب طلبہ کو اسناد جاری کرنا۔ ٭ ملحقہ مدارس و جامعات کے مفادات کا تحفظ کرنا ۔