تعلیمی مراحل اور مدت تدریس

وفاق المدارس السلفیۃ پاکستان کا نصاب دو شعبوں پر مشتمل ہے 

1۔ شعبہ علوم قرآن کریم

2۔ شعبہ علوم اسلامیہ

شعبہ علوم قرآن کا نصاب چار مراحل پر مشتمل ہے 

1۔ قسم حفظ القرآن الکریم

2۔ قسم التجوید

3۔ قسم القرء ات السبعۃ

4۔ قسم القراء ات الثلاثۃ

شعبہ علوم اسلامیہ کا نصاب بھی چار مراحل پر مشتمل ہے 

1۔ الثانویۃ العامۃ (مساوی میٹرک)

٭ اس مرحلہ میں مدت تعلیم دو سال ہے ۔

٭ اس مرحلہ کے پہلے سال میں داخلہ کے لئے ضروری ہے کہ امیدوار مڈل یا اسکے مساوی سند کاحامل ہو ۔

2۔ الثانویۃ الخاصہ (مساوی ایف ا ے)

اس مرحلہ میں مدت تعلیم دو سال ہے ۔

٭ اس مرحلہ کے پہلے سال میں داخلہ کے لئے ضروری ہے کہ امیدواروفاق المدارس السلفیۃ کی شہادۃ الثانویۃ العامۃ کاحامل ہو ۔

3۔ الدراسۃ العالیۃ (مساوی بی ا ے)

اس مرحلہ میں مدت تعلیم دو سال ہے ۔

٭ اس مرحلہ کے پہلے سال میں داخلہ کے لئے ضروری ہے کہ امیدواروفاق المدارس السلفیۃ کی شہادۃ الثانویۃ الخاصۃ کاحامل ہو ۔

4۔ العالمیۃ (مساوی ایم ا ے)

اس مرحلہ میں مدت تعلیم دو سال ہے ۔

٭اس مرحلہ کے پہلے سال میں داخلہ کے لئے ضروری ہے کہ امیدواروفاق المدارس السلفیۃ کی الشہادۃ العالیۃکاحامل ہو ۔