٭ ہر وہ مدرسہ جو سلف صالحین کے منہج پر قائم ہو وفاق المدارس السلفیۃ پاکستان سے الحاق کر سکتا ہے۔
٭ وفاق سے ملحقہ ہر مدرسہ/جامعہ وفاق المدارس السلفیۃ پاکستان کے قواعد وضوابط اور جاری کردہ ہدایات کا پابند ہوگا۔
٭ کسی مدرسہ/جامعہ کا وفاق سے الحاق شعبہ علوم اسلامیہ یا شعبہ تحفیظ وتجوید یا دونوں شعبوں کے لئے ہو گا۔
٭ شعبہ علوم اسلامیہ کے لئے الحاق چار تعلیمی مراحل ( ثانویہ عامہ، ثانویہ خاصہ، عالیہ، عالمیہ) میں سے پہلے مرحلہ یا بالترتیب تمام مراحل کے لئے ہو گا۔
٭ الحاق کی منظوری اور تعلیمی مراحل کا تعین معائنہ کمیٹی کی رپورٹ پر ہو گا۔
٭ وفاق کے قواعد وضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر کسی بھی مدرسہ/جامعہ کا وفاق سے الحاق ختم کیا جاسکتا ہے۔
٭ وفاق سے ملحقہ تمام مدارس/جامعات طلبہ کے داخل وخارج، ان کی حاضری، اساتذہ کرام کی حاضری، طلبہ اور اساتذہ کا مکمل ریکارڈ، امتحانات سے متعلقہ امور، مالیاتی معاملات اور دفتر کا باقاعدہ ریکارڈ رکھیں گے۔
*وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سے ملحق مدرسہ/جامعہ ہر عیسوی سال کے آغازپر تجدید الحاق کے لیے موجودہ شرح سے فیس ادا کرے گا۔اور ادارہ نئے سال کے لیےالحاق سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔