٭وفاق المدارس السلفیۃ پاکستان سے ملحقہ تمام مدارس و جامعات میں داخلہ ماہ شوال میں ہوگا
٭وہ مدارس و جامعات مستثنی ہوں گے جو ایسے علاقہ میں واقع ہیں جہاں تعطیلات موسم سرما میں ہوتی ہیں ۔
٭داخلہ کے امیدواران سے داخلہ فارم پُر کروایا جائے گا اور اسے محفوظ رکھا جائے گا ۔
٭داخلہ فارم ہر مدرسہ / جامعہ خود تیار کرے گا جس پر مقامی حالات کے مطابق قواعد و ضوابط اور شروط تحریر ہوں گی نیز طالب علم کوبغیر سرپرست / ضامن کے داخلہ نہ دیا جائے گا ۔
٭تعلیمی سال کے آغاز میںاگر کوئی طالب علم ایک مدرسہ سے دوسرے مدرسہ میں منتقل ہونا چاہے تو اسے اجازت ہوگی لیکن دوسرے مدرسہ میں اگلی جماعت میں داخلہ اسی صورت میں ہو گا جب طالب علم پہلے مدرسہ کی جانب سے جاری کردہ کامیابی کا سر ٹیفکیٹ پیش کرے گا ۔
٭تعلیمی سال کے دوران ایک مدرسہ سے دوسرے مدرسہ میں منتقل ہونے کے لئے پہلے مدرسہ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہوگا ۔